Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
1 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
درود شریف کی فضیلت
	شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’ضیائے درودوسلام‘‘ میں مسندالفردوس کے حوالے سے  فرمانِ مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقْل فرماتے ہیں : مجھ پردُرود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرودِپاک پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہو گا۔(مسندالفردوس،باب الزای۱/۴۲۲،حدیث:۳۱۴۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1} بیٹے کی رہائی 
	باب المدینہ (کراچی) کے علاقے گارڈن کی ایک اسلامی بہن کے  بیان کا خلاصہ ہے کہ ایک دن میرے بیٹے کو کسی الزام کی وجہ سے پولیس پکڑ کر لے گئی، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی، بیٹے کی رہائی کی فکر دامن گیر تھی، اسی دوران حسنِ اتفاق سے میری ملاقات ایک اسلامی بہن سے ہوگئی، دورانِ گفتگو میں نے اپنی پریشانی کا تذکرہ کیا تو انہوں نے شفقت کرتے ہوئے مجھ سے کہا